اسلام آباد: ڈالر کی قیمت 125 روپے تک پہنچنے پر تحریک انصاف میدان میں آگئی۔ پارٹی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی پر باعث تشویش ہے، میاں صاحب کشکول توڑنے نکلے تھے،معیشت ہی توڑڈالی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا ہے کہ ڈالرکی قدرمیں اضافے کی وجہ زرمبادلہ کے ذخائرمیں خطرناک کمی ہے،زرمبادلہ کے ذخائرصرف 6 ہفتے کی درآمدات کے برابرہیں۔
ایک ڈالرکی قدر 125 روپیہ سے تجاوز کر گئ۔ بنیادی وجہ زر مبادلہ کے زخائر میں خطرناک کمی۔صرف 6 ھفتے کی درامدات کے برابر زرمبادلہ کے زخائر ۔ کشکول توڑنے نکلے تھے میاں صاحب نے معیشت ہی توڑ ڈالی۔۔۔
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 16, 2018
پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ میاں صاحب کشکول توڑنے نکلے تھے،معیشت ہی توڑڈالی۔