حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر گولہ باری ،5شہری ہلاک

حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر گولہ باری ،5شہری ہلاک
کیپشن: سعودی عرب کے صوبے جازان کے العارضہ ضلعے میں تین افراد زخمی ہو گئ...تصویر بشکریہ العربیہ

ریاض :حوثیوں نے الجوف کمشنری کے الحزم شہر میں شادی کی تقریب پر گولہ باری کردی جس سے 5شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے جوتے کی قیمت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق جا ں بحق ہونے والوں میں خواتین او ربچے شامل ہیں۔ اس سے قبل یمنی فوج نے شمال کی جانب سے حوثیوں کی دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بنادیں اور انہیں زبردست نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں خاتون کا مرد کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا

ایک اور واقعہ میں یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے جانے والے ہتھیاروں کے ٹکڑے لگنے سے سعودی عرب کے صوبے جازان کے العارضہ ضلعے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔جازان صوبے میں شہری دفاع کے میڈیا ترجمان یحیی عبداللہ القحطانی کے مطابق دو سعودی نوجوان شدید زخمی ہوئے جب کہ ایک دس سالہ بچّے زخمی درمیانی نوعیت کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کیخلاف اپیلیں دائر

تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ شہری دفاع کی جانب سے ان حالات میں منحصر اقدامات پر عمل درامد کیا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں