پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا
کیپشن: \'پاکستانی خاص طور پر اہم شخصیات اس میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے\'۔...تصویر بشکریہ ڈیلی سٹار

لندن:دیا میر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے قائم کئے گئے چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے فنڈ میں پاکستانی نژاد بر طانوی باکسر عامر خان نے بھی اپنا حصہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کا وائرل ویڈیو کے بعد وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا کہ میں مختلف رپورٹس میں دیکھ رہا ہوں کہ پاکستان میں لوگ پانی کی قلت کی وجہ سے مررہے ہیں اور اس کو دور کرنے کے لیے تمام لوگ مدد کررہے ہیں ،میں بھی پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے جوتے کی قیمت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی
عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی اگلی باکسنگ فائٹ جیتنے کے بعد خود پاکستان جاکر ڈیموں کی تعمیر کے لیے مزید رقم بھی عطیہ کریں گے کیوں کہ یہ ایک ایسا بحران ہے جس کا سامنا تمام پاکستانیوں کو کرنا پڑرہا ہے ،ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے جب کہ پاک فوج اور حکومت بھی اس مقصد کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں خاتون کا مرد کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا
پاکستانی نژاد باکسر نے اس مقصد کیلئے دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ اس اہم مقصد کے لیے اپنے ملک کی سپورٹ کریں اور یہ سپورٹ صرف فنڈز کی صورت میں ہی ہوسکتی ہے ،اس لئے 'پاکستانی خاص طور پر اہم شخصیات اس میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے'۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں