"ناز بلوچ ایک عام سی کارکن تھی "،شفقت محمود کے بیان پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا

06:50 PM, 16 Jul, 2017

لاہور :سینئر رہنما جاوید ہاشمی کو پارٹی چھوڑنے پر باغی سے داغی بنانے والی تحریک انصاف نے اب ناز بلوچ کو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر عام کارکن قرار دے دیا ،شفقت محمود کا بیان سن کر ناز بلوچ بھی ہکا بکا رہ گئی ۔
تفصیل کے مطابق ناز بلوچ کی جانب سے تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پرشفقت محمود کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں جو دھڑے بندی ہو رہی ہے اس کا موازنہ ناز بلوچ کے پارٹی چھوڑنے سے نہ کیا جائے ۔ ناز بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر پوچھے گئے سوال پر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ناز بلوچ پارٹی کی عام رکن تھیں اور وہ قومی سطح کی رکن نہیں تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناز بلوچ کا کوئی عہدہ بھی نہیں تھا ،اس لیے انہیں اتنی اہمیت نہ دی جائے ۔دوسری جانب ناز بلوچ نے شفقت محمود کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شفقت محمود سے اس بیان کی امید نہیں تھی ۔

شفقت محمود کے بیان کے بعد سوشل میڈیاپر ایک  نئی بحث شروع ہو گئی ہے ۔ پی ٹی آئی کے اپنے کارکنوں سمیت سیاسی بصیرت رکھنے والوں نے اس بیان پر تنقید کی ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں