"پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کر نے والے بیرونی عناصر کے آلہ کار ہیں": آئی ایس پی آر

03:58 PM, 16 Jul, 2017

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا کر ر ہے ہیں وہ بیرونی عناصر کے آلہ کار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ" جو بھی محب وطن پاکستانی ہیں وہ پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا حصہ نہیں ہیں" ۔ انہوں نے مزید کہا کہ" یہ صرف وہ لوگ ہیں جو پاکستان کے خلاف مخلص نہیں ہیں اور بیرونی عناصر کے ساتھ مل کر پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج اور پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ محب وطن پاکستانی ان لوگوں کو اور ان کی مہم کو بھرپور طریقے سے مسترد کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں