کاجل اور آئی لائنر لگانے والی خواتین آنکھوں کے خطرناک مرض کا شکار ہوسکتی ہیں،ماہرین

03:06 PM, 16 Jul, 2017

اسلام آباد: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ کاجل اور آئی لائنر لگانے والی خواتین  آنکھوں کے خطرناک مرض کا شکار ہوسکتی ہیں۔

کینیڈا کی یونیورسٹی آف واٹر لو کی تحقیق کے مطابق زیادہ کاجل اور آئی لائنر لگانے والی خواتین مے بومیئم گلینڈ ڈسفنکشن ( ڈی جی ایم ) کا شکار ہوجاتی ہیں جسے عام طور پر  ڈرائی آئی سینڈروم  بھی کہا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق ڈی جی ایم ایسی بیماری ہے جس میں انسانی آنکھ سوجن کا شکار ہوجاتی ہے اور آنکھ بہتر انداز سے چیزوں کو شفاف نہیں دیکھ سکتی۔

تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو آنکھ کے اندر کاجل لگاتے ہیں یا آئی لائنر لگانے والی خواتین کی آنکھیں سوجن کا شکار ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں دیکھنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایم جی ڈی کی وجہ سے آنسو آنا بند ہو جاتے ہیں اور آنکھوں میں نہ صرف سوجن ہوتی ہے بلکہ آنکھیں خشک ہو جاتی ہیں اس کے علاوہ انسان بلیفرائٹس بیماری  کا شکار ہوسکتا ہے جس میں آپ دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتے ہیں۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر آف سینٹر فار سائٹ  کے محقق ماہی پال سچدیو کے مطابق  ایم جی ڈی بیماری پہلے عمر رسیدہ لوگوں میں دیکھی جاتی تھی لیکن اب آنکھوں پر کاجل، آئی لائنر اور کیمیکل سے بھرپور  اس قسم کی دیگر چیزیں لگانے سے یہ بیماری ہونا عام ہوتی جارہی ہے۔

میڈیکل سائنس کا کہنا ہے کہ آنکھ میں 40ایسے کیمیائی مواد ہیں جو آنکھ میں نمی کو بر قرار رکھتے ہیں  اور تقریبا 40 فیصد خواتین آنکھوں پر زیادہ میک اپ کی وجہ سے آنکھوں میں سوجن کی شکار ہوتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں