کراچی :پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا دی،تحریک انصا ف کی رہنما ناز بلوچ نے پیپلزپارٹی میں شامل اختیار کر لی،تحریک انصاف کی جانب سے پی پی کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ تو جاری تھا لیکن اب پیپلز پارٹی نے بھی پی ٹی آئی کو جھٹکے دینا شروع کر دیئے ہیں۔
ناز بلوچ نے فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں غیر مشروط پر شمولیت اختیار کی ہے میں پیپلزپارٹی کی قیادت آصف زرداری،بلاول بھٹو زرداری کی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔