جلال پوربھٹیاں(محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز جلال پوربھٹیاں) : نواحی گاؤں خان پور اڈا پر تالہ توڑ گروپ سر گرم ہو گیا ہے۔گزشتہ رات نامعلوم چور کریانہ کی دوکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چرا کر لے گئے ۔شہریوں نے وزیر آباد روڈ بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی اور تالہ توڑ گروپ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ۔
جلال پوربھٹیاں کے نواحی علاقہ خان پور اڈا پر کریانہ کی دکان سےتالہ توڑ گروپ دکان سے لاکھوں کا سامان لے اڑے ،دوکانداروں نے وزیر آباد روڈ لکڑ یاں جلا کر بلاک کر کے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ تالہ توڑ گروپ کو گرفتارکیا جائے روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ابھی تک پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نہیں پہنچی اور نہ ہی روڈکو عام ٹریفک کے لیے کھولا جا سکا۔
جلال پوربھٹیاں:نواحی گاؤں خان پور اڈا پر تالہ توڑ گروپ سر گرم
12:01 PM, 16 Jul, 2017