پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 300 پہلوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

10:56 AM, 16 Jul, 2017

لاہور :ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے ملاوٹ مافیا کے اوچھے ہتھکنڈوں سے نمٹنے اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 300 پہلوان بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
 پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے دوران متعدد بار ایسا ہوا ہے کہ ملاوٹ مافیا نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کو ہی یرغمال بنالیا، ا ب اس سے نمٹنے کا انوکھا طریقہ اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 300 پہلوان پنجاب فوڈ اتھارٹی میں بطور باﺅنسر کام کریں گے جو نہ صرف ٹیموں کی حفاظت کریں گے بلکہ ملاوٹ کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کو بازار سے اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔

پہلوانوں کو سکیورٹی اہلکاروں کی نوکریاں دی جائیں گی اور ماہانہ 25ہزار روپے تنخواہ کے علاوہ بھری جسامت مسکولر فزیک برقرار رکھنے کیلئے خصوصی راشن الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

اگر آپ کے پاس ایسی صلاحیت ہےتو جلدی کریں ان آسامیوں کے لیے اپلائی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے۔

مزیدخبریں