گیتا کے والدین 2 سال گزرنے کے باوجود نہ مل سکے

09:13 AM, 16 Jul, 2017

نئی دلی: ایدھی سنٹر میں پرورش پانے والی بھارت کی گونگی بہری لڑکی گیتا کے والدین 2 سال گزرنے کے باوجود نہ مل سکے اور وہ اب بھی بھارت میں گونگے بہروں کے مرکز میں مقیم ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اکتوبر 2015 میں ایدھی سنٹر انتظامیہ نے بھارت کی گونگی بہری لڑکی گیتا کو بھارتی حکام کے حوالے کیا تھا جس کے بعد اس کے والدین کی تلاش شروع کی گئی تاہم دو سال گزرنے کے باوجود پاکستان سے جڑی چاروں بھارتی ریاستیں گیتا کے والدین کو تلاش کرنے میں ناکام رہیں۔ آئی جی جموں و کشمیر نے بھی اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے گیتا کے والدین ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اس کے اصل والدین کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ پاکستان سے جانے کے باوجود گیتا اب بھی گونگے بہروں کے مرکز میں مقیم ہے.

مزیدخبریں