کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر 11 ارب 69 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 11 ارب 72 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اس اضافے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ شامل ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 16 ارب 45 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 4 ارب 20 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 72 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکے ہیں