موریطانیہ سے سپین جانے والی کشتی کو حادثہ، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد کی ہلاکت

موریطانیہ سے سپین جانے والی کشتی کو حادثہ، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد کی ہلاکت

میڈرڈ:موریطانیہ سے سپین جانے والی ایک کشتی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی جس میں 86 تارکین وطن سوار تھے، جن میں 66 پاکستانی شامل تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا۔

مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی سپین کے لیے روانہ ہونے کے بعد حادثے کا شکار ہوئی۔ ان کے مطابق کشتی میں سوار 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے جو چار ماہ قبل یورپ جانے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ اہلخانہ کے مطابق، انسانی سمگلروں نے ان سے اضافی پیسوں کا مطالبہ کیا اور کشتی کو سمندر میں 8 دن تک کھڑا رکھا، جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔

سپین کی میری ٹائم سروس نے ابتدا میں کشتی کی گمشدگی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا، تاہم بعد میں انسانی حقوق کی تنظیم نے اسپین میری ٹائم ریسکیو کو کشتی کی گمشدگی کے بارے میں اطلاع دی۔

پاکستانی وزارت خارجہ اس واقعے کی تفصیلات جمع کر رہی ہے اور جلد ہی متاثرہ خاندانوں کو آگاہ کیا جائے گا۔