راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس کا فیصلہ کل (جمعہ) ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان کے وکلا کو آگاہ کیا ہے کہ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ یہ فیصلہ تین بار مؤخر ہو چکا ہے، پہلی بار 23 دسمبر، پھر 6 جنوری اور تیسری بار 13 جنوری کو سنایا جانا تھا، مگر ہر بار فیصلہ مؤخر کر دیا گیا تھا۔
190 ملین پاؤنڈ کا یہ کیس عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیر قانونی اثاثوں کے حوالے سے ہے، جس پر احتساب عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔