سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 1400 روپے مہنگا

06:23 PM, 16 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 2703 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، دس گرام سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے ہوگئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی 83 روپے کے اضافے سے 3433 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 71 روپے اضافے کے ساتھ 2943 روپے پر پہنچ گئی۔

مزیدخبریں