مومل شیخ نے ماہرہ خان کو اپنی سب سے قریبی دوست قرار دیا

05:02 PM, 16 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے سپر اسٹار ماہرہ خان کو اپنی سب سے بہترین اور قریبی دوست قرار دیا ہے۔

حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مومل شیخ نے کہا کہ ماہرہ خان ان کی سب سے قریبی دوست ہیں اور دونوں کے درمیان ایک گہرا اور خاص رشتہ ہے۔ مومل کا کہنا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتی ہیں، خواہ وہ اپنی تصاویر یا سیلفیز شیئر نہ کریں۔

مومل نے مزید بتایا کہ ان کا اور ماہرہ کا رشتہ بہت خاص ہے، اور جب بھی وہ ملتی ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے برسوں بعد ملاقات ہو رہی ہو۔ وہ ہمیشہ بات چیت اسی جگہ سے شروع کرتی ہیں جہاں چھوڑی تھی۔

مومل نے واضح کیا کہ یہ دوستی شوبز انڈسٹری سے ہٹ کر ہے اور دونوں کے مشترکہ دوست بھی ہیں جن کے ساتھ وہ اکثر وقت گزارتے ہیں۔

مزیدخبریں