خواب نے امریکی خاتون کو لاکھوں کا مالک بنا دیا

خواب نے امریکی خاتون کو لاکھوں کا مالک بنا دیا

میری لینڈ:  امریکی ریاست میری لینڈ کی ایک خاتون نے خواب میں لاٹری کے جیتنے والے نمبر دیکھے، اور وہی نمبر اس کے لیے خوش قسمتی کا سبب بن گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق، پرنس جارج کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے "پک فائیو" لاٹری کی قرعہ اندازی میں 50 ہزار ڈالر (تقریباً 42 لاکھ روپے) جیتے۔

خاتون نے بتایا کہ دسمبر میں ایک رات وہ خواب میں ایک خاص نمبر دیکھ کر بیدار ہوئیں، جو ان کے دماغ میں گونج رہا تھا۔ اس خواب پر یقین کرتے ہوئے، انہوں نے لاٹری کا ٹکٹ خریدا، جس کا نمبر 99000 تھا۔ بعد ازاں، چھٹیوں کے دوران ایک پارٹی میں شرکت کے بعد جب انہوں نے اپنا ٹکٹ چیک کیا تو انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ وہ جیک پاٹ جیت چکی ہیں۔

خاتون کے شوہر نے کہا کہ اہلیہ نے انہیں بتایا تھا کہ یہ محض ایک خواب تھا، لیکن جب وہ خواب حقیقت بن گیا تو وہ دونوں بہت خوش ہوئے۔ جوڑے نے انعامی رقم کے استعمال کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا، تاہم وہ اس خوش قسمتی پر شکر گزار ہیں۔

مصنف کے بارے میں