حکومت کو 7 دن میں مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب

04:45 PM, 16 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کو 7 دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے۔ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈز کے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال اور القادر یونیورسٹی جیسے منصوبے شروع کیے، جنہوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی بات تسلیم کی ہے اور اب 7 دن کے اندر تحریری جواب دینا ضروری ہے۔ اس کے بعد ہی مذاکرات کا عمل آگے بڑھ سکے گا۔

پیٹرولیم سیکٹر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان اس شعبے میں پیچھے جا رہا ہے، اور جب گاڑی کا انجن ہی خراب ہو تو وہ کیسے چل سکتی ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ 14 ارب روپے ملک سے باہر چلے گئے ہیں، اور ہم صرف 2 ارب روپے کے لیے آئی ایم ایف سے مدد مانگ رہے ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اسد قیصر اور محمود اچکزئی نے بھی اپنی بات رکھی۔ اسد قیصر نے کہا کہ "جذبات سے کام نہیں چلے گا، ہمیں جینے کا موقع دیا جائے اور پاکستانی سمجھا جائے۔"

مزیدخبریں