ضلع خیبر: ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 14 دسمبر سے اب تک 22 خوارج ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ 18 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے، جن کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے تھے، جس پر فورسز نے ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور انہیں شدید نقصان پہنچایا۔
آج کے ایک واقعے میں کرم سامان لے جانے والے قافلے پر شرپسندوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 گاڑیاں فائرنگ کی زد میں آئیں۔ اس حملے میں 1 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ 10 گاڑیاں باحفاظت علی زئی پہنچ چکی ہیں، جبکہ باقی گاڑیوں کو پیچھے ہی روک لیا گیا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔