گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

04:26 PM, 16 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے 139 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کے ارکان عبدالقدوس اور قاسم کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے، جبکہ قومی اسمبلی کے 16 ارکان اور پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33، سندھ اسمبلی کے 15 اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت بھی گوشوارے جمع نہ کرنے کی وجہ سے معطل کی گئی ہے۔

مزیدخبریں