غزہ میں  جنگ بندی ، جماعت اسلامی  کا  17 جنوری  کو ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان

غزہ میں  جنگ بندی ، جماعت اسلامی  کا  17 جنوری  کو ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان

لاہور:غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد جماعت اسلامی نے 17 جنوری (بروز جمعہ) کو ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ دن غزہ کے عوام کی عظیم کامیابی ہے، کیونکہ اسرائیل وہی حماس سے جنگ بندی کرنے پر مجبور ہو گیا، جسے وہ مٹانے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ نیتن یاہو نے امریکی حمایت کے ساتھ حماس اور غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کیا تھا اور 15 ماہ تک فلسطینیوں پر بدترین ظلم ڈھایا، لیکن آج انہیں اسی حماس سے جنگ بندی کا معاہدہ کرنا پڑا ہے، جو اسرائیل اور امریکہ دونوں کے لیے ایک بڑی شکست ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج غزہ کے عوام سرخرو ہیں اور اس کامیابی کا جشن اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار اپنے بھائیوں کے ساتھ منا رہے ہوں گے، جبکہ شہداء اہل غزہ بھی اس فتح کو دیکھ کر خوش ہو رہے ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں