یوٹیوب پر گوگل کا اے آئی بوٹ "جیمنائی" فیچر متعارف

03:10 PM, 16 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا : ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے گوگل کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) بوٹ "جیمنائی" کا فیچر آزمانا شروع کر دیا ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق، یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، جس کے ذریعے وہ یوٹیوب پر دیکھنے والی ویڈیوز سے متعلق معلومات جیمنائی سے حاصل کر سکیں گے۔

اس نئے فیچر کے تحت، صارفین یوٹیوب پر ویڈیو دیکھتے وقت جیمنائی چیٹ بوٹ کو لائیو فعال کر سکیں گے، جو ویڈیو میں دکھائی جانے والی چیزوں کی وضاحت فراہم کرے گا۔ اس کا مقصد صارفین کو ویڈیوز کے مواد سے متعلق مزید معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں گوگل سرچ انجن پر جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

جیمنائی نہ صرف تحریری طور پر ویڈیو کی تفصیلات دے گا بلکہ بعض ممالک میں یہ آڈیو کی صورت میں بھی وضاحت پیش کرے گا۔ یوٹیوب کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اس فیچر کے علاوہ بھی مزید اے آئی فیچرز متعارف کرائے گا، جو مستقبل میں ویوئرز کے تجربے کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مزیدخبریں