اسلام آباد : بیرسٹر گوہر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اور پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات علیحدگی میں ہوئی، اور اس دوران پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات آرمی چیف کے سامنے رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے تمام اہم امور پر بات چیت کی گئی، جس پر آرمی چیف کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، اور انہیں امید ہے کہ اس ملاقات کے نتیجے میں صورتحال میں بہتری آئے گی۔ تاہم، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز آرمی چیف سے اپنی ملاقات کی تردید کی تھی۔