پنجاب میں شہریوں کی سہولت کے لیے اسلحہ لائسنس کی خدمات کا عمل آن لائن کردیاگیا

پنجاب میں شہریوں کی سہولت کے لیے اسلحہ لائسنس کی خدمات کا عمل آن لائن کردیاگیا

لاہور  : محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس سے متعلق اہم اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے میں شہریوں کی سہولت کے لیے اسلحہ لائسنس کی مختلف خدمات کو آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، کیٹیگری میں تبدیلی، گولیوں میں اضافے کی درخواست، اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی، اور ڈپلیکیٹ لائسنس کی درخواستیں آن لائن جمع کروا سکیں گے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحہ لائسنس کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائسنس کی میعاد میں اضافے کی درخواستیں بھی آن لائن دی جا سکیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ، تمام متعلقہ کاغذات اور قانونی فیس بھی آن لائن جمع کرانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ تمام اقدامات پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں کو اسلحہ لائسنس کے حوالے سے مزید سہولت ملے گی اور پورا عمل تیز اور آسان ہو جائے گا۔

مصنف کے بارے میں