بھارتی اداکار سیف علی خان پر حملہ ،شدید زخمی

بھارتی اداکار سیف علی خان پر حملہ ،شدید زخمی

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ رات ساڑھے تین بجے ممبئی کے علاقے بینڈرا میں پیش آیا جب ایک ملزم چوری کے لیے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوا۔ اداکار نے مزاحمت کی تو ملزم نے چاقو سے حملہ کر دیا۔

سیف علی خان کو گہرے زخم آئے ہیں اور انہیں ریڑھ کی ہڈی کے قریب بھی زخم آیا ہے۔ انہیں فوری طور پر ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ اداکار کی حالت تشویشناک ہے لیکن ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سیف علی خان کے اہل خانہ کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم سیف کی مزاحمت پر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں