اقوام متحدہ، ترکیہ اور سعودی عرب کاغزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

اقوام متحدہ، ترکیہ اور سعودی عرب کاغزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

نیویارک : اقوام متحدہ، سعودی عرب اور ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے اور اس کے کامیاب نفاذ کے لیے اہم پیغامات دیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب امداد کی فراہمی میں ہونے والی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے اور فریقین کو معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہیے۔

سعودی عرب نے قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی کی تعریف کی اور کہا کہ اس معاہدے کا مقصد غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ہے۔ سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا کہ معاہدے پر عمل کرتے ہوئے اسرائیلی فورسز کی مکمل واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ترکیہ غزہ کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے یمنی حوثیوں کی طرف سے مزاحمتی گروپوں کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی حمایت اس معاہدے کی کامیابی کے لیے اہم ہوگی۔

مصنف کے بارے میں