تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات کی اور حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے دوران یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ان کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔ نیتن یاہو اور ٹرمپ نے واشنگٹن میں جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اور مستقبل میں ہونے والی ملاقات پر بات چیت کی گئی۔ اس معاہدے کے مطابق، حماس اور اسرائیل کے درمیان 15 ماہ بعد جنگ بندی طے پائی ہے، جس کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا۔ قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوحہ میں پریس کانفرنس کے دوران اس معاہدے کی تفصیلات بیان کیں اور کہا کہ اس معاہدے کی نگرانی امریکا، مصر اور قطر کریں گے۔