جمہوریت کے اصولوں کی حفاظت ضروری ہے جو بائیڈن کا الوداعی خطاب

10:51 AM, 16 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ کسی بھی صدر کو جرائم پر استثنیٰ نہیں ہونا چاہیے، اور جمہوریت کے اصولوں کی حفاظت ضروری ہے۔ بائیڈن نے چیک اینڈ بیلنس کے نظام کی اہمیت پر بات کی اور کہا کہ یہ نظام امریکی جمہوریت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہونے کے ساتھ ساتھ کہا کہ امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی چاہیے، نہ کہ چین کو۔ بائیڈن نے طاقت اور دولت کے چند افراد کے ہاتھوں میں جمع ہونے پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ یہ جمہوریت کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی طاقت اور اس پر معلومات کی تصدیق نہ ہونے کے مسئلے پر بھی بائیڈن نے بات کی، اور کہا کہ سوشل میڈیا کو جوابدہ بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت (AI) کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا کو اس میدان میں چین سے آگے رہنا چاہیے۔

صدر بائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے دورِ حکومت میں لاکھوں افراد کو روزگار ملا، اور ملک کی خدمت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اپنے بچوں، خاندانوں اور جمہوریت کی حفاظت کرنی ہے۔

مزیدخبریں