لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے، اور آج دن بھر شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
موسم کے متعلق اعدادوشمار کے مطابق، لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور ہوا کی رفتار چھ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں موٹروے ایم ٹو، ایم 4 اور ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق، یہ اقدام مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔