اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا

10:14 AM, 16 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

دوحہ : قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، قطری وزیر اعظم کی حماس اور اسرائیلی وفود سے ملاقات ہوئی، جس میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ کی سربراہی میں وفد نے قطر اور مصر کے ثالثوں کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم دوحہ میں موجود اپنی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے فیلا ڈیلفی راہداری سے انخلا شروع کر دیا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کا عمل تین مراحل میں مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی اور 50 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی جائے گی، اس کے ساتھ ہی اسرائیل غزہ کے رفاہ کوریڈور سے اپنی فوج کا انخلا کرے گا اور غزہ کے شہری علاقوں سے پیچھے ہٹ جائے گا۔

دوسرے مرحلے کا آغاز جنگ بندی کے 16 دن بعد ہوگا، جس میں مزید قیدیوں کی رہائی کے اقدامات کیے جائیں گے۔ تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور انتظامی امور کے حوالے سے معاملات طے کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں