9 مئی واقعات پر کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو،نگران وزیر خارجہ، نگران وزیر دفاع کو بھی شامل  کرلیاگیا

9 مئی واقعات پر کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو،نگران وزیر خارجہ، نگران وزیر دفاع کو بھی شامل  کرلیاگیا

اسلام آباد :9 مئی واقعات پر کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی ہے۔ نگران وزیر خارجہ، نگران وزیر دفاع کو بھی شامل  کیاگیا ہے۔ 

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر قائم کابینہ کمیٹی کی سربراہی نگراں وزیر قانون کررہے ہیں۔ اس سے قبل کابینہ کمیٹی 7 جنوری کو قائم کی گئی تھی۔


ذرائع کے مطابق نئی کابینہ کمیٹی میں نگران وزیر خارجہ، نگراں وزیر دفاع کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔کابینہ کمیٹی 9 مئی جیسے واقعات کی روک تھام کےلیے سفارشات مرتب کرے گی۔کابینہ کمیٹی 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ، منصوبہ ساز اور سہولت کاروں کا پتا لگانے کےلیے بنائی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں