لاہور : عمران خان کے قریبی رشتہ دار اور سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کو وکلاء اور خاندان کے علاوہ کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہے ۔ عمران خان کو اندر کوئی اور لسٹ دکھائی جاتی ہے اور باہر کوئی اور ہوتی ہے۔
نیو نیوز کے پروگرام " مد مقابل ود رؤف کلاسرہ " کے ساتھ میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ گوہر علی خان اور باقی قیادت اسٹیبلشمنٹ کی تحویل میں چلے جائیں گے۔انہیں صرف ایک اشارہ ملنے کی دیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو کہا تھا آپ سے پارٹی نہیں چل رہی ۔ حامد علی خان پی ٹی آئی کے پہلے منتخب نائب صدر ہیں۔ گوہر علی خان ڈیڑھ سال پہلے پی ٹی آئی میں گئے۔ تحریکِ انصاف پارٹی قیادت پر گرفت تھی ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان 1997 اور 2002 کا الیکشن بری طرح ہارے۔ تحریکِ انصاف کو کبھی آسودگی نہیں ملی ہے۔وکلا پر اعتماد کے علاوہ عمران خان کے پاس کوئی اور آپشن نہیں۔
حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اقتدار دلانے کی شروع سے لالچ دی گئی۔ عمران خان ایسی تنہائی میں ہے جو بہت تکلیف دہ ہے۔ حسان نیازی کے خلاف کوئی چیز ثابت نہیں ہوئی اور وہ اپنے کیس سے مطمئن ہے۔