نواز شریف صرف سیاستدان نہیں اب سٹیٹس مین  بن گئے ، بلاول چھوٹے بھائی ،عمران خان بددیانت ہیں: شہباز شریف 

08:58 PM, 16 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف صرف سیاستدان نہیں بلکہ اب وہ "سٹیس مین " بن گئے ہیں۔ بلاول چھوٹے بھائی ہیں۔ عمران خان بددیانت نہ ہوتے تو جیل میں نہ ہوتے۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کے بعد نواز شریف نے جو رول بھی دیا میں قبول کرنے کے لیے تیار ہوں اگر نواز شریف نے کہا کہ آپ نے وزیر اعلیٰ بننا ہے تو دوبارہ وزیر اعلیٰ بن جاؤں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے سانحہ نو مئی نہ ہوتا۔ اس دن غداری کی گئی ۔ملک سے غداری سیاسی حکومت تو کیا ڈکٹیٹر شپ بھی برداشت نہیں کرتی۔ پیپلز پارٹی مہنگائی کا الزام ہم پر لگا رہی ہے لیکن اتحاد کا تو سب حصہ تھے۔ بلاول میرا چھوٹا بھائی اس نے جو اسمبلی میں کہا اس کی مہربانی ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ جس کی بھی حکومت ہو اسے کم از کم سادہ اکثریت ملنی چاہیے کیونکہ سادہ اکثریت پاکستان کی ضرورت ہے تاکہ فیصلے کیے جا سکیں ۔سادہ اکثریت کے بعد اسمبلی میں موجود دیگر جماعتوں سے بھی اتحاد ہوسکتا ہے۔ سرویز میں آ رہا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں لیڈ کر رہی ہے۔ 

مزیدخبریں