ممبئی : بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون بالی وڈ کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہے، جس کی اے آئی کاپی متعارف کرائی گئی ہے۔ سنی لیون نے اس بارے میں باقاعدہ ویڈیو جاری کی ہے اور بتایا ہے کہ ان کوبھی اے آئی کی ہوبہو نقل دیکھ کر یقین نہیں آرہا۔
سنی لیونی کی آفیشل کاپی دکھنے میں ہوبہو اداکارہ کی طرح ہے، تاہم اس کی آواز کچھ مختلف ہے، جس سے فوری اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ مصنوعی ہے، تاہم اسے دیکھ کر کوئی بھی یہ پہچان نہیں پائے گا کہ وہ حقیقی انسان ہیں یا اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا روبوٹک چیٹ بوٹ ہیں۔
سنی لیونی کی ہم شکل اے آئی روبوٹ کی کاپی بھارتی اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی کاموٹو نے متعارف کرائی ہے، جس نے متعدد اسپورٹس شخصیات سمیت کاروباری اور سوشل میڈیا شخصیات کی کاپیاں بھی متعارف کرا رکھی ہیں۔
کمپنی نے سنی لیونی کی آفیشل اے آئی کاپی کا چیٹ بوٹ بھی بنا دیا ہے، جہاں پر دنیا بھر سے کوئی بھی شخص ان سے کسی بھی وقت کسی بھی موضوع پر بات کر سکتا ہے اور سنی لیونی کی کاپی انہیں فوری طور پر ریپلائی کریں گی۔
صارفین کی سہولت کے لیے سنی لیونی کی کاپی کو آڈیو کال بھی کر سکتے ہیں اور اس کے لیے کمپنی نے ماہانہ کم سے کم ایک ڈالر فیس کے عوض سبسکرپشن پلان متعارف کرا رکھا ہے۔
I can't believe that this is me ????????
— Sunny Leone (@SunnyLeone) January 10, 2024
Now all of you can call me or chat with me whenever you want!!
For more details..check out @KamotoAI and make sure you let me know what did you ask my AI Clone ????
Call me here: https://t.co/nEQbuMdISR pic.twitter.com/UGwZ2pIwJ7
The launch event of #SunnyLeone clone on https://t.co/QrSpai12qW was a huge success!
— Kamoto.AI (@KamotoAI) January 16, 2024
A tip of the hat to the incomparable Karan, whose magnetic hosting elevated the https://t.co/QrSpai12qW launch event into a mesmerizing experience.#celebrity #AI #aitools #tech #HOSTING pic.twitter.com/rMSuGEEKac