جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے،پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنائیں گے: آرمی چیف

جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے،پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنائیں گے: آرمی چیف

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے،پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنائیں گے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز پی او ایف واہ کا دورہ کیا۔

 جہاں انہیں پیداواری صلاحیتوں اور مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے سمیت برآمدی صلاحیت کے بارے بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف کو افواج پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں ادارے کے تعاون پر بریفنگ دی گئی، پی او ایف سے ہونے والی دفاعی مصنوعات کی برآمدات سے بھی آگاہ کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے  خطاب میں  کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے،پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنائیں گے۔

افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف  نے پی او ایف کو پاکستان کی اہم دفاعی صنعت بنا کر ملکی سلامتی اور معیشت میں ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کا راستہ پی او ایف واہ جیسی مقامی صنعتوں سے متعین ہوتا ہے۔


آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنائیں گے، فیکٹریز آمد پر چیئرمین پی او ایف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

مصنف کے بارے میں