"کچھ کچھ ہوتاہے" میں رانی کا کردارآفر ہوا لیکن کرن جوہر کو انکارکردیا: روینہ ٹنڈن 

05:21 PM, 16 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈکی اداکارہ  روینہ ٹنڈن کاکاکہنا ہےکہ "کچھ کچھ ہوتاہے" میں  رانی مکھرجی کا کردار مجھے کرن جوہر نے آفر کیا تھا لیکن میں  نے کرن جوہر کو انکار کردیاتھا۔انہوں نے انٹرویومیں کہا کہ کرن نے مجھ سے جب اس کردار  کے بارے میں بات کی تو میں نے اس کو کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ میں یہ کردار نہیں کرنا چاہتی تھی، میرے  اس انکار کے بعد کرن سے کچھ تعلقات بھی کشیدہ ہوگئے تھے ۔

تاہم بعد میں یہ فلم ہٹ ہوگئی۔ میں اس وقت یہ سوچتی تھی کہ مجھے وہ کردار کرنا چاہئےجو شائقین نے پہلے نہ دیکھا نہ ہو اور میں اس کردارمیں حقیقت کے قریب اداکاری کروں۔ اداکارہ نے مزید کہاکہ  میں نے  " آریا" میں سشمیتا کا کردار بھی کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ میں سمجھتی تھی کہ میں اس کردار میں فٹ نہیں ہوں۔مجھے رام مادھون نے  یہ کردارآفرکیا لیکن میں نے اسے بھی انکار کردیا۔  انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں  اب  ویب سیریز کارما کالنگ کررہی ہوں۔

یہ مسٹری  فلم ہے۔ان کاکہنا تھا کہ میں نے روایتی کردارنہیں کیے اور ہمیشہ کوشش کی کہ  ایسے کردار کروں جو ذرا مختلف ہوں ۔ میں نے اسی وجہ سے زیادہ فلمیں نہیں کی کیوں کہ  میں روایتی کرداروں  کو کرنے سے انکار کردیتی تھی۔

روینہ ٹنڈن نے "پتھر کے پھول "، "شول"،"ستیا"، آریا نائیک" اور دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

روینہ نے مزید کہاکہ میری زندگی بچوں کےلیے کھلی کتاب جیسی ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو اپنے ماضی کے تمام تعلقات کے بارے میں بتادیا ہے تاکہ انہیں پتا ہو کہ میرے متعلق کیا کچھ لکھا جاچکا ہے۔

روینہ ٹنڈن نے مزید کہا کہ میں نے بیٹیوں کو صرف اس لیے بتایا کہ وہ میرے بارے میں آج نہیں تو کل سب کچھ پڑھ ہی لیں گی بلکہ ہوسکتا ہے وہ کچھ اور بھی پڑھیں۔

روینہ ٹنڈن کا نام ماضی میں اکشے کمارکے ساتھ آتا رہا ہے، پھر اداکار نے 2001ء میں ٹوئنکل کھنہ سے شادی کرلی، دوسری طرف روینہ ٹنڈن نے بھی انیل ٹھڈانی کے ساتھ گھر بسا لیا۔

مزیدخبریں