سائفر کیس : اڈیالہ جیل میں مزید 6 گواہان کے بیانات قلمبند

04:48 PM, 16 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی  پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی  کیخلاف سائفر کیس میں  6 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے.

 سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت  ہوئی ،،بانی چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا،،استغاثہ کے مزید 6 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف  سائفر کیس کی سماعت کی۔

بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ذوالقرنین سکندر، شاہ محمود کے وکیل علی بخاری عدالت پیش ہوئے۔بانی چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔


ادیالہ جیل میں سیکریٹ ایکٹس کی خصوصی عدالت میں استغاثہ کے مزید 6 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیئے گئے۔


بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔


خیال رہے کہ سائفر کیس میں اب تک 10 گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں