شیخ رشید کو گرفتار کرلیاگیا

04:07 PM, 16 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔  شیخ رشید 9  مئی کے مقدمے میں  ضمانت خارج ہونے پر  گرفتار کرلیے گئے ہیں۔  


شیخ رشید کو نیوٹائون تھانے میں درج  نو مئی کے مقدمے میں  ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیاگیا ہے۔ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے خلاف میٹرو بس سٹیشن سکستھ روڈ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

اس سے قبل شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 19 مقدمات میں آج فیصلہ ہے، جو بھی فیصلہ ہوا اسے قبول کریں گے۔

مزیدخبریں