آسٹریلیو ی کپتان پیٹ کمنز آئی سی سی پلیئر آف منتھ قرار

02:30 PM, 16 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

دبئی:آسٹریلیا کے چیمپیئن باؤلر و کپتان کو دسمبر 2023 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ منتخب کر لیا گیا۔ 

پیٹ کمنز  نے پاکستان کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ مینز کیٹیگری میں بنگلادیش کے تیج الاسلام اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس بھی نامزد ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھارت کی آل راؤنڈر دیپتی شرما کو دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں