نمونیہ: پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 افراد جاں بحق، کل اموات کی تعداد 39 ہو گئی

01:02 PM, 16 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  لاہور میں نمونیاسے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

نمونیا سے اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے لگے۔ ذرائع کے مطابق،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  لاہور میں نمونیہ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پچھلے سال 2023 میں نمونیہ سے شہر لاہور میں صرف 1 فرد جاں بحق ہوا تھا، مگر اس سال 16 روز کے دوران ہی  38 افراد نمونیا کی نظر ہوگئے، جس کے بعد کل اموات کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔

دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مزید 58 مریض بھی رپورٹ ہوئے جو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر  میں 517 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب نے نمونیا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر  پہلی جماعت تک کے چھوٹے بچوں کی سکول سے چھٹیوں کا اعلان کیا تھا تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔ ساتھ ہی ساتھ سکولوں کو  ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اس سلسلے میں تمام احتیاتی تدابیر پر عمل کریں۔ 

مزیدخبریں