صوابی، پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ

صوابی، پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ

صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عرفان جدون کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نا معلوم افراد کی جانب سے عرفان جدون کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔

 پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا  شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

یاد  رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلعی رہنما شاہ خالد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مصنف کے بارے میں