توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع

توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع
سورس: file

راولپنڈی:  سابق وزیر اعظم عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس اور توشہ کیس میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

عمران خان نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ انہوں نے اپنی درخواست میں جیل ٹرائل نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی۔ 

درخواست میں کہا گیا کہ توشہ خانہ کیس میں 28 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، جیل ٹرائل کے یہ نوٹیفکیشن غیر قانونی، بدنیتی پر مبنی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے، اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے دائر درخواست میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا۔

مصنف کے بارے میں