کراچی: ٹریفک پولیس نے 22 جنوری کے بعد شہر بھر میں بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل کو ضبط کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ٹریفک پولیس کراچی نے موٹرسائیکل چلانے والے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شہر میں22جنوری کے بعد موٹرسائیکلوں پر آگے اور پیچھے نمبر پلیٹ نہ ہونے کی صورت میں چالان نہیں ہوگا بلکہ موٹرسائیکل ہی ضبط کرلی جائینگی۔
کراچی میں قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے موٹرسائیکل سوار شہریوں کیلئے ٹریفک پولیس نے ایک اور مہم کا اعلان کردیا جس کے تحت موٹر سائیکل جن کے آگے اور پیچھے نمبر پلیٹ آویزاں نہیں ہوگی، انہیں آئندہ 8دنوں تک 520روپے کے چالان کا سامنا کرنا پڑیگا۔
فیصلے کے مطابق 8روز کے بعد یعنی 22جنوری سے نمبر پلیٹ نہ ہونے پر ٹریفک پولیس موٹرسائیکل ضبط کرلے گی اور نمبر پلیٹ لاکر لگانے تک موٹرسائیکل واپس نہیں کی جائے گی۔