لکی مروت: خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں پولیس نے چوکی ریسکیو 15 گنڈی چوک پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
پولیس کے مطابق چوکی 15 گنڈی چوک کے پولیس اہلکاروں نےرات گئے 6 دہشتگردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مورچہ زن ہونے کا موقع نہیں دیا جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب نے پولیس جوانوں کو حملہ ناکام بنانے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ لکی مروت پولیس ایک پیشہ آور، دلیر فورس ہے جس نے ہمیشہ کٹھن حالات میں فرنٹ لائن پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور خیبر پختونخوا پولیس ہر قسم حالات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔