پشاور: خیبر پختونخوا میں پولیس نے منشیات کیخلاف ضلع خیبر کی تاریخ کی سب سے بڑٰ کارروائی کرتے ہوئے 35 کروڑ روپے کی مالیت کی منشیات برآمد کر کے 3 فیکٹریوں کو قبضے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ضلع خیبر میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران دور دراز علاقوں میں ہیروئن بنانے والی 3 فیکٹریوں کو پکڑ کر 85 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی جب کہ طورخم سرحد کےقریب ناکہ بندی کے دوران 7 کلوگرام آئس سمیت دیگر منشیات اور فیکٹری کو قبضے میں لیا گیا جن کی مالیت 35 کروڑ روپے ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف حالیہ کارروائی ضلع خیبر کی تاریخ میں بڑی کارروائی ہے۔
پولیس حکام کے مطابقگرفتار کیے گئے ملزمان میں زیادہ تر افغانی ہیں جو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگل کررہے تھے بلکہ دہشتگردوں کی مالی معاونت میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔
پولیس پرعزم ہے کہ منشیات کی عفریت کا خاتمہ کرکے صحت مند معاشرہ کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے جس سے ملک کے امن وامان پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔