تھوڑے ریلیف کیبعد بڑی تکلیف، بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

08:36 AM, 16 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ملک بھر کے صارفین کیلئےبجلی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی۔ 

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی( سی پی پی اے)  نے بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کو جمع کرا دی۔

ذرائع کے مطابق  کی سی پی پی اے کی جانب سے  بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

 
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ  سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت 31جنوری کو ہو گی اور درخواست کی منظوری سے صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں8 روپے کمی  کردی گئی۔

مزیدخبریں