لاہور: چودھری شجاعت حسین کا بڑا فیصلہ ، پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔
چودھری شجاعت حسین نے بطور صدر ق لیگ پرویز الٰہی کی رکنیت معطل کی ہے ۔ پرویز الٰہی کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ پرویز الٰہی پارٹی کو کسی دوسری سیاسی جماعت میں ضم نہیں کرسکتے ، شوکاز نوٹس کا متن ۔ چودھری پرویز الٰہی کو 7روز میں جواب دینے کی ہدایت ۔
اگر جواب نہ دیا گیا تو پرویزالٰہی کے خلاف پارٹی آئین کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔