چوہدری وجاہت اور حسین الٰہی کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی

06:51 PM, 16 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: (شاکر عباسی) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے بھائی چوہدری وجاہت حسین اور رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ۔

مبینہ آڈیو میں چوہدری وجاہت اپنے بیٹے کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کے اعتماد کے ووٹ سے متعلق بات کر رہے ہیں ۔ حسین الٰہی نے کہا کہ جو ووٹ آف کانفیڈنس ہوگا، اس میں ہمارا ووٹ تو کسی طرف نہیں آئے گا۔ اُنہوں نے بس 186 پورے کرنے ہیں ، نہیں 172 پورے کرنے ہیں نیشنل اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی اُن کے پاس ہے۔ ابھی پارلیمانی لیڈر تو مونس بھائی ہیں۔ لیکن اُن کے پاس تین ہیں اور ہم دو ہیں ۔

جس پر چوہدری وجاہت نے کہا تو ایک عورت غائب کر دیں گے جواب میں حسین الٰہی نے کہا کہ ہاں یہ ہے عورت غائب ہوجائے پھر کچھ ہوسکتا ہے ۔

چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ بوڑھی عورت ہے ویسے بھی مرنے والی ہے ۔ حسین الٰہی نے کہا کہ مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں ، عورت کو ویکیشن پر بھیج دے ۔

چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ اس کو غائب کرنے میں دس منٹ لگنے ہیں اور لاہور میں کر دیں گے ۔

مزیدخبریں