نگران سیٹ اپ کیلئے قومی اسمبلی میں واپس جا سکتے ہیں: عمران خان

05:49 PM, 16 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کیلئے قومی اسمبلی میں واپس جا سکتے ہیں ۔

سینئر اینکر پرسنز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے اعتراف کیا کہ سندھ میں کمزور تنظیم سازی کی وجہ سے پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہاری ۔ اب گراس روٹ لیول پر پارٹی کو مضبوط کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی دھاندلی کے بغیر بلدیاتی انتخابات نہیں جیت سکتی ۔

عمران خان نے کہا کہ پولیٹیکل انجینئرنگ کا ملک کو نقصان ہورہا ہے ۔ ناصر کھوسہ کا نام بطور نگران وزیراعلیٰ ن لیگ کو بھی قبول ہے ۔ چاہتے ہیں نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن میں نہ جائے ۔ اگر الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ کیا تو بیڑہ غرق ہی ہوگا 

انہوں نے کہا کہ علیم خان کی بارہ سو ارب مالیت کی غیر قانونی زمین ہے ۔ اس کا کون پوچھے گا ؟ شہباز شریف نے نیب ، کرکٹ بورڈ سمیت تمام ادارے ختم کر دیئے ہیں ۔ نواز شریف آئے تو استقبال کرنے خود جاؤں گا ۔

عمران خان نے کہا کہ جمعرات کو کے پی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی ۔

مزیدخبریں