سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بھائی اور نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری ناصر محمود کھوسہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ؟

03:19 PM, 16 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لئے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے دستخط سے خط جاری کردیا گیا  ۔سردار احمد نواز سکھیرا، نا صر محمود کھوسہ او رمحمد نصیر خان کے نام نگران وزیراعلیٰ کے لئے تجویز کئے گئے۔ناصر محمود کھوسہ کے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے بننے کے زیادہ امکانات ہیں۔ 

گورنر پنجاب کی طرف سے 14جنوری کونگران وزیراعلیٰ کے ناموں کے لئے خط لکھا گیا تھا۔ گورنر پنجاب کے خط کے جواب میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے نگران وزیراعلیٰ کے نام تجویز کردئیے۔

دوسری طرف اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی طرف سے بھی تین نام گورنر کو بھیجے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اعظم سلمان،خلیل الرحمن رمدے،ناصر محمود کھوسہ اور جواد ایس خواجہ کے ناموں پر غور کر رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ ناصر محمود کھوسہ سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بھائی ہیں اور نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں