نتائج روک کر دھاندلی کی جا رہی ہے، عوام کے ووٹ پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے: حافظ نعیم 

02:00 PM, 16 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج  میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات ہیں۔جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ  نتائج  روک کر دھاندلی کا تاثر دیا جارہا ہےعوام کے ووٹ پر شب خون مارنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے   جبکہ  الیکشن کمشنر سندھ  اعجازانور چوہان کا مؤقف ہے نتائج مرتب کئے  جارہے ہیں ۔ شام تک اعلان کردیا جائے گا۔

نیو نیوز کے مطابق کراچی  میں بلدیاتی الیکشن  کے نتائج میں  تاخیر پر شکوک و شبہات جنم لینے لگے ۔سیاسی جماعتوں کے  کامیابی کے  دعوے۔  سب کی نظریں الیکشن کمیشن پر ہیں ۔نتائج کے منتظر ووٹرز  پریشان ہیں۔

جماعت اسلامی  نے ایک سو سے زائد یوسیز میں کامیابی کا دعویٰ  کرتے ہوئے کہا ہے عوام کے ووٹ پر شب خون مارنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ امیر جماعت اسلامی   کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس میں کہانتیجہ بدلنے کی کوشش کرنے والے ریٹرننگ افسران کاہاتھ روکاجائے۔

دوسری جانب  بلدیاتی الیکشن نتائج میں تاخیر پر الیکشن کمشنر سندھ  نے وضاحتیں پیش کی ہیں۔اعجازانور چوہان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگومیں کہا،  ریٹرننگ افسران کے پاس نتائج مرتب ہورہے ہیں۔ شام تک کراچی کے نتائج کا   اعلان کردیا جائے گا تاہم انہوں نے بلدیاتی  الیکشن میں دھاندلی کا تاثر مسترد کردیا۔

مزیدخبریں